گوٹھ محبوب علی کھوسہ میں آتشزدگی، ضلعی انتظامیہ کی فوری کارروائی، متاثرین میں امدادی سامان تقسیم

کوئٹہ (این این آئی) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کردہ بیان میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شیشہ، چُلم پوائنٹس پر کریک ڈاؤن کے اقدامات کو دیر آید درست آید قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں شیشہ پوائنٹس کے خلاف جاری کریک ڈاؤن قابلِ ستائش اور خوش آئند اقدام ہے تاہم اس مہم کو صرف شیشہ پوائنٹس تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ ہر قسم کے منشیات کے اڈوں اور سپلائی نیٹ ورکس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جانی چاہیے۔ اگر انتظامیہ کو غیر قانونی پوائنٹس کی معلومات حاصل ہو سکتی ہیں تو منشیات کے ٹھکانوں اور ان کے سہولت کاروں سے بھی لاعلمی قابلِ قبول نہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ نشہ کسی بھی شکل میں ہو معاشرے کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ شیشہ، چلم اور دیگر منشیات کے ذریعے نوجوان نسل کو آہستہ آہستہ اس لعنت میں مبتلا کیا جا رہا ہے۔ اکثر منشیات کو مختلف ناموں اور طریقوں سے متعارف کرا کے طلبہ اور نوجوانوں کو اس کا عادی بنایا جاتا ہے جس کے بعد یہی افراد نہ صرف اپنی زندگی اور مستقبل کو تباہ کرتے ہیں بلکہ بعض اوقات انہیں منفی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ نشے کا عادی فرد صرف اپنی ذات کے لیے نقصان دہ نہیں ہوتا بلکہ پورے گھرانے اور خاندان کے لیے ذہنی اذیت، معاشی مشکلات اور سماجی مسائل کا باعث بنتا ہے۔ شہر میں بڑھتی ہوئی چوری، ڈکیتی اور بدامنی کے واقعات میں بھی منشیات کے عادی افراد کے استعمال کی اطلاعات سامنے آتی رہتی ہیں جس سے امن و امان کی صورتحال مزید متاثر ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں