اوورلوڈنگ، بغیر فٹنس گاڑیوں اور غیر قانونی ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں وحید شریف عمرانی

سبی(رپورٹر)سیکریٹری آر ٹی اے کوئیٹہ وحید شریف عمرانی نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر اور عوام کو محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی حکومت بلوچستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اوورلوڈنگ، بغیر فٹنس گاڑی
وں اور غیر قانونی ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں تاکہ شہریوں کو محفوظ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔یہ باتیں گذشتہ روز انہوں نے ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے صدر میر اللہ داد رند بختیارآباد پریس کلب کے صدر٬ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ نے سینئیر نائب صدر اللہ یار ڈومکی سے اپنے دفتر میں دوران ملاقات کہی وحید شریف عمرانی نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں اور مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کو مقدم رکھیں۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ آر ٹی اے کی جانب سے مختلف روٹس پر چیکنگ کے عمل کو موثر بنایا جا رہا ہے جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہیں گی۔وحید شریف عمرانی نے کہا کہ عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بہتری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی اور غیر محفوظ گاڑیوں میں سفر سے گریز کریں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ حکام کو آگاہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں