تلی کی عوام میری جان،انشاء اللہ اس کیلئے میں ضرور فنڈز جاری کروں گا،صوبائی وزیر سردار کوہیار ڈومکی

سبی (این این آئی) سابق تحصیل ناظم سبی میر محمد جان اور قبائلی شخصیت وڈیرہ دیدار سیلاچی نے صوبائی وزیر سمال انڈسٹریز صنعت وحرفت سردار کوہیار ڈومکی سے ملاقات کی اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اس موقع پر وڈیرہ دیدار سیلاچی نے سردار ڈومکی کو گوش گذار کیا کہ گاؤں تلی بلوچستان کا سب سے بڑا گاؤں انھوں نے کہا کہ ہمارے یوسی تلی کو میونسپل کمیٹی کا نوٹیفکیشن فیکشن تو ہوا ہے مگر ابھی تک عملی طور پر کوئی کام نذر نہیں آ رہا ہے تو سردار کوہیار ڈومکی نے کہا کہ ان شاء اللہ اس آنے والے بجٹ میں میں تلی میونسپل کمیٹی کے لیے فنڈز کے لیے بذات خود جاکر وزیراعلی بلوچستان سے گزارش کروں گا اور آنے والے بجٹ میں تلی میونسپل کمیٹی کے لیے خصوصی بجٹ منظور کراؤں گا وڈیرہ دیدار سیلاچی نے تلی کے لیے سردار ڈومکی سے درخواست کی کہ اگر ہمارے گاؤں کے لیے ہائر سیکنڈری ایجوکیشن اسکول یا کالج کی منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے گزارش کریں سردار صاحب نے یقین دھانی کرائی کہ میں ضرور کوشش کروں گا آخر میں وڈیرہ دیدار سیلاچی نے کہا کہ ہمارے گاؤں کا تلء پل انتہائی خستہ حالت میں ہے اور کس وقت بھی گر سکتا ہے اپ سے گزارش ہے کہ تلی پل کے از سر تعمیر کے لیے فنڈز کی فراہمی کی جاے سردار کوہیار ڈومکی نے کہا کہ تلی کی عوام میری جان ہے ان شاء اللہ اس کے لیے میں ضرور فنڈز جاری کروں گا آخر میں وڈیرہ دیدار سیلاچی نے سردار کوہیار ڈومکی کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں