خاران (نمائندہ خصوصی محمدعیسی محمدحسنی )تحریک لبیک اسلام تحصیل سر خاران کے عہدیداران کے طرف سے جاری کردہ بیان میں ایم پی اے خاران اور ایس ڈی او کیسکو سمیت تمام کیسکو ذمہ داران کو یاد دہانی کی گئی ہے کہ خاران کے اس ہولناک گرمی میں جہاں سٹی کو بجلی کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح دیہاتوں میں بھی بجلی کی ضرورت رہتی ہے کیونکہ گرمی کی ٹیمپریچر علاقے میں یکساں ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ دیہاتوں میں 21 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے اور دیہاتوں میں بسنے والے انسانوں کے ساتھ یہ غیر منصفانہ سلوک ناقابلِ برداشت ہوچکی ہے کیونکہ دیہاتوں میں رہنے والے لوگوں کی اکثریت غرباء کی ہے جنہیں بجلی کی متبادل سہولیات میسر نہیں ،اور افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے لیڈروں کو زیادہ تر ووٹ دیہاتوں سے پڑتے ہیں لیکن دیہاتوں میں نہ بجلی کی سہولت موجود ہے اور ناہی سڑک ،ہسپتال اور دوسری چیزیں ،ہمارا تمام ذمہ داران سے پرزور مطالبہ ہے کہ دیہی فیڈرز کو روزانہ بارہ گھنٹے بجلی فراہم کی جائے بصورت دیگر اہل علاقہ سے مل کر وسیع احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے

