قلات(این این آئی)قلات میں کیسکو کی جانب سے خا موشی سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں غیر معمولی اضافہ کردیا گیا ہے۔کیسکو ذرائع نے بتایاکہ شہر میں چوبیس گھنٹوں میں بجلی صرف چھ گھنٹوں کے لیئے دستیاب ہو گی، کیسکو کی جانب سے بجلی کی بندش سے پورا علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے گزشتہ کئی گھنٹوں سے بجلی بند ہونے کی وجہ سے شہر میں پانی کی قلات پیدا ہوگئی ہے۔

