اوستہ محمد: سردار بابا غلام رسول عمرانی کی عوامی خدمات اور سیاسی کردار کو سراہا گیا

اوستہ محمد (رپورٹر) عمرانی قبیلے کے سربراہ سردار بابا غلام رسول عمرانی نے بطور صوبائی مشیر محنت و افرادی قوت مزدور طبقے کے مسائل کے حل، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور فنی تربیت کے فروغ کے لیے متعدد اقدامات کیے۔ انہوں نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو جدید فنی تعلیم اور ہنر فراہم کیا جائے تاکہ وہ ملکی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرسکیں اور بے روزگاری میں کمی آئے۔نصیر آباد ڈویژن میں انہوں نے عوامی مسائل کے حل کے لیے خصوصی دلچسپی لی۔ سڑکوں، تعلیم، صحت اور آبپاشی کے شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کی حمایت کی اور متعلقہ اداروں کو عوامی مشکلات کے ازالے کے لیے متحرک کیا۔ ان کی کوششوں سے کئی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی بہتر ہوئی جس سے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچا۔سردار بابا غلام رسول عمرانی نے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھی بھرپور آواز بلند کی۔ انہوں نے محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود، محفوظ کام کے ماحول اور قانونی حقوق کی فراہمی کے لیے مختلف فورمز پر مؤثر کردار ادا کیا۔ ان کا مؤقف رہا ہے کہ مزدور ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ان کی خوشحالی کے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔
عوامی رابطوں کے حوالے سے بھی سردار بابا غلام رسول عمرانی کی شناخت ایک عوام دوست رہنما کے طور پر قائم ہے۔ ان کے دروازے عام شہریوں، مزدوروں، کسانوں اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔ وہ عوامی مسائل سننے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ حکام سے رابطے میں رہتے ہیں۔بلوچستان میں امن، بھائی چارے اور سیاسی استحکام کے لیے بھی انہوں نے مثبت کردار ادا کر رہے ہے۔ مختلف مواقع پر انہوں نے مذاکرات، برداشت اور جمہوری اقدار کے فروغ پر زور دیا تاکہ صوبے میں پائیدار امن اور ترقی کی راہ ہموار ہوسکے۔عوامی حلقوں کے مطابق سردار بابا غلام رسول عمرانی کی سیاسی جدوجہد اور عوامی خدمات کا مقصد بلوچستان کے عوام کی خوشحالی، نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی، مزدوروں کے حقوق کا تحفظ اور پسماندہ علاقوں کی ترقی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نصیر آباد سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انہیں ایک متحرک، عوام دوست اور خدمت گزار رہنما کے طور پر جانا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں