تعلیمی بہتری،صحت مراکز کی مکمل فعالیت،بنیادی ضروریات،سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر پنجگور

پنجگور(این این آئی) ڈپٹی کمشنر پنجگور جہانزیب بلوچ سے پنجگور پریس کلب کے عہدیداروں سمیت پیپلزپارٹی پنجگور کی کابینہ کے ارکین نے ملاقات کی اور انہیں عہدے کا چارج سھنبالنے پر مبارک باد پیش کی اور انکے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر پنجگور جہانزیب بلوچ نے وفود کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور پڑھے لکھے لوگوں ،ادیبوں دانشوروں اور محنت کشوں کا شہر ہے میری کوشش ہے کہ شہر کی تعمیر وترقی اور علاقے میں ایک پرامن ماحول قائم کرنے کے لیے تمام طبقات سے ملکر کام کروں تاکہ عوام کے بنیادی مسائل تعلیم صحت روزگار آبنوشی امن وامان کے مسائل حل ہوں اور عوام حکومتی وسائل سے صحیح معنوں میں استعفادہ کرسکے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی کرسی عوامی خدمت کا منبع ہے میری اولین کوشش ہوگی کہ عوام کا اعتماد بحال کرکے انکے جائز مسائل حل کروں انہوں نے کہا کہ پنجگور میں تعلیمی بہتری اور صحت کے مراکز کی مکمل فعالیت اور ان میں بنیادی ضروریات اور سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم آگے بڑھنے کا موثر زریعہ ہے شہری علاقوں کے ساتھ دیہی علاقوں میں بھی تعلیم دوست ماحول قائم کرنے کے لیے تمام دستیاب حکومتی وسائل کو بروے کار لایا جائے گا تاکہ بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کرکے انکا مستقبل محفوظ بنایا جاسکے ڈپٹی کمشنر پنجگور جہانزیب بلوچ نے کہا کہ میں یہاں عوام کی خدمت کے لیے بھیٹا ہوں بحیثیت ڈسٹرکٹ ہیڈ میری زمہ داری ہے کہ چیزوں کو بہتری کی طرف لیکر جاوں اور سرکاری اداروں سے عوام کو ریلیف دلاوں خاص کر امن وامان کے حوالے سے عوامی اعتماد بحال کراوں انہوں نے کہا کہ چارج سھنبالنے کے بعد ٹیچنگ اسپتال پنجگور کا ہنگامی دورہ کیا تھا اور اس دورے کا مقصد بھی یہی تھا کہ اسپتال کی حالت زار اپنی آنکھوں سے دیکھ سکوں کہ آیا یہاں عوام کو ایمرجنسی میں وہ طبی سہولیات میسر ہیں جن سے ایک عام شخص کو ریلیف ملتا ہو انہوں نے کہا کہ تعلیم اور ہیلتھ کے اداروں کی فعالیت کا فائدہ پورے معاشرے کو پہنچتا ہے اسپتال اگر فعال ہونگے تو اس سے ہر اس شخص کو ریلیف ملے گا جو پنجگور میں سکونت پذیر ہے اسی طرح تعلیمی اداروں کا فائدہ بھی سانجا ہے یہ وہ ادارے ہیں ان سے ہر شخص کا مفاد وابستہ ہے انہوں نے میڈیا پر بھی زور دیا کہ وہ مسائل کی نشاندہی کریں اور جہاں کوتاہی کمی نظر آئے اسکی اصلاح کے لیے اپنا کردار ادا کریں میڈیا عوام اور حکومت کے درمیان ایک برج کی حیثیت رکھتا ہے ایمانداری اور نیک نیتی کے ساتھ اگر چیزوں کو ہائی لائیٹ کیا جائے گا تو اسکے مثبت اثرات نکلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں