پنجگور(این این آئی) وائس چیئرمین یونین کونسل کلگ اختربلوچ نے تسپ سیڈے سر تا تسپ پنچی تھانہ اور تسپ تھانہ سے کلگ روڑ کے کام میں تاخیر پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کی تعمیر میں تاخیر عوامی مشکلات میں اضافہ کا سبب بن رہا ہے شہریوں کی قیمتی گاڑیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہی ہیں 15 کلو میٹر فاصلے کو طے کرنے کے لیے ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ لگتے ہیں انہوں نے کہا کہ کلگ اور ڈمب کے مکینوں کو نہ جانے کس بات کی سزا دی جارہی ہے پورے پنجگور کو پختہ سڑکوں سے کنیکٹ کیاگیا ہے مگر ڈمب اور کلگ کے مکین اکیسویں صدی میں بھی دقیانوسی دور میں زندگی گزار رہے ہیں ڈمب کلگ روڑ نمائندوں اور متعلقہ محکمہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ہزاروں افراد آج بھی کچے روڑوں پر سفر کرتے ہیں موجودہ صورتحال سے زمیندار طبقہ بھی کافی نقصانات اٹھارہا ہے کلگ جہاں ایک ہزار کے قریب زرعی ٹیوب ویلز ہیں زمینداروں کو مارکیٹ تک بروقت پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے لہذا متعلقہ محکمہ ڈمب سیڈے سر تا کلگ روڑ کا کام فوری طور پر شروع کرائے۔

