اوستہ محمد ( عابدعلی ) ایس ایس پی نصیرآباد سردار اسداللہ خان ناصر کی قیادت اور ڈی ایس پی سرکل ڈیرہ مراد جمالی شمن علی سولنگی کی نگرانی میں نصیرآباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سال 2025 میں سٹی تھانہ کی حدود میں واقع ایک شوروم سے ٹریکٹر چوری ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز ڈی ایس پی شمن علی سولنگی کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی غازی رؤف جمالی اور سی آئی اے انچارج شیر بہادر خان ڈومکی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سندھ میں کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ ٹریکٹر برآمد کر لیا جبکہ مقدمے میں مطلوب ملزم گل حسن کھوسہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
ٹریکٹر کی برآمدگی پر مالک سعید پندرانی اور نادر پندرانی سٹی تھانہ ڈیرہ مراد جمالی پہنچے، جہاں انہوں نے ڈی ایس پی شمن علی سولنگی، ایس ایچ او غازی رؤف جمالی اور پولیس ٹیم کو کھنڈی ہار پہنا کر خراجِ تحسین پیش کیا اور کامیاب کارروائی پر شکریہ ادا کیا۔
شہریوں نے نصیرآباد پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرائم کے خاتمے کے لیے کی جانے والی مؤثر کارروائیوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پولیس آئندہ بھی عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اسی جذبے کے ساتھ فرائض سرانجام دیتی رہے گی۔

