وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار خاتون کے معذور بیٹے کو بیت المال سے 20 ہزار کا چیک دلوا دیا گیا

کوئٹہ(این این آئی)درخواست گزار خاتون نے بتایا کہ انہوں نے اپنے معذور بیٹے کی امداد کے لیے متعدد بار پاکستان بیت المال میں درخواست جمع کروائی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔لہذا، انصاف کے حصول کے لیے انہوں نے وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ سے رابطہ کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار خاتون کے معذور بیٹے کو امدادی رقم فوری طور پر ادا کی جائیں۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار خاتون کے معذور بیٹے کو امداد کی مد میں 20 ہزار کا چیک دے دیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں