سول ہسپتال کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کی ہنگامی آرائی،احتجاج،شاہد رند کی پریس کانفرنس ملتوی

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ کے سول ہسپتال میں ڈی آئی جی پولیس اور وزیراعلیٰ کے معاون شاہد رند کی پریس سے قبل ینگ ڈاکٹرز کی ہنگامی آرائی اور شدید احتجاج، حکام کو پریس کانفرنس ملتوی کرنا پڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت، وزیراعلیٰ کے معاون برائے میڈیا و سیاسی امور شاہد رند، سیکرٹری صحت مجیب الرحمن سول ہسپتال کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرنے کے لیے پہنچے تو ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے شدید احتجاج اور نعرے بازے کی گئی حکام نے ڈاکٹرز کے ساتھ مذاکرات کرنے کی کوشش کی تاہم مذاکرات ناکام ہونے پر ڈاکٹرز مشتعل ہوگئے اور ڈی آئی جی پولیس، سیکرٹری صحت اور وزیراعلیٰ کے معاون کا راستہ روک دیا بعدازاں تینوں حکام پریس کانفرنس ملتوی کر کے سول ہسپتال سے روانہ ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں