ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی سے طالب علم پر اسرار طور پر لاپتہ والد اور چچا کی جانب سے اغواء ہونے کا دعوی۔پولیس کے مطابق دو روز قبل ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانے کی حدود بس اڈہ سے پر اسرار طورپر طالب علم محمد اکبر بگٹی غائب ہوگئے تاہم گزشتہ روز انکے والد اور چچا کی جانب سے اغوا ہونے کا دعوی کیا گیا واقعے کا مقدمہ پولیس تھانے میں درج کرلیا گیا جبکہ انہوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہیکہ انکے بیٹے کو فوری طورپر بازیاب کروایا جائے۔

