ڈیرہ مراد جمالی اور فلیجی میں فائرنگ واقعات ودیگر حادثات میں خاتون سمیت 8افراد شدید زخمی

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی اور فلیجی فائرنگ کے واقعات ودیگر حادثات میں ایک خاتون سمیت آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق چھتر پولیس تھانہ فلیجی کی حدود گوٹھ کورار کے مقام پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دیدار گولہ کو زخمی کرکے فرار ہوگئے زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانے کی حدود مین بازار شہید مراد ابڑو لنک روڈ پر مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے نصیب اللہ ولد گل شیر مینگل شدید زخمی ہوگئے واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے پولیس موقع پر پہنچ کر زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا جبکہ ڈیرہ مراد جمالی اور نوحی علاقوں میں لڑائی جگھڑے اور ٹریفک حادثات میں ایک خاتون سمیت چھ افراد نیک بخت محمد رحیم عبدالقیوم سیف اللہ لک امام دین لہڑی تنویر احمد ودیگر شامل ہیں جن کو زخمی حالت میں ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا ان تمام واقعات کی متعلقہ پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں