اوستہ محمد پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک اہلکار زخمی،ملزمان فرار

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی)اوستہ محمد پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک اہلکار زخمی،ملزمان فرار۔پولیس کے مطابق اوستہ محمد سٹی پولیس کی حدود ڈمب کے مقام پر تین مسلح ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے کھڑے پولیس گشت گاڑی کو دیکھ کر فائرنگ کردی فائرنگ کی زر میں آکر گولی لگنے سے پولیس اہلکار ممتازعلی زخمی ہوگیا جبکہ پولیس گاڑی کے فرنٹ کے شیشے اور ٹائر گولیاں لگنے سے نقصان پہنچا واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے زخمی پولیس اہلکار کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے پورے علاقے کا ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں