نصیرآباد نوتال قومی شاہراہ پر درجنوں بھر مسلح ڈاکوؤں کی لوٹ مار

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) نصیرآباد نوتال قومی شاہراہ پر درجنوں بھر مسلح ڈاکووں کی لوٹ مار درجنوں گاڑیوں کے مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی قمیتی موبائل فون گھڑیاں ودیگر چھین لی ایک مسافر نے ڈاکوون کی لوٹ مار کی وڈیو بھی بنا ڈالی سوشل میڈیا پر وائرل۔پولیس کے مطابق ہفتہ کی صبح نصیراباد پولیس تھانہ نوتال قومی شاہراہ پر مسلح درجنون ڈاکووں نے دیدی دلیری کے ساتھ ناکہ بندی کرکے درجنوں ویگنز ودیگر گاڑیوں کے مسافرون سے لوٹ مار کرتے رہے مسافرون سے لاکھوں روپے نقدی درجنوں موبائل فون گھڑیاں ودیگر سامان چھین لیا گیا ڈاکووں کی لوٹ مار کے دوران ایک مسافر نے وڈیو بھی بنا ڈالی اور سوشل میڈیا پر دپلواڈ کردی جس پر نوتال پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھ گیے جبکہ واقعے کا ایس ایس پی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعے مین ملوث ملزمان کو چوبیس گھنٹوں میں گرفتاری کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں