ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) نصیرآباد جعفرآباد جھل مگسی اوستہ محمد کچھی ویگر میں قیامت خیز گرمی درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا،انسانی زندگی مفلوج۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی صحبت پور ڈیرہ اللہ یار اوستہ محمد گناخہ روجھان جمالی جھل مگسی بھاگ ناڑی نوتال بختیاراباد گنداواہ سمیت دیگر علاقوں میں قیامت خیز گرمی اور گرم ہواؤں کے چلنے کا سلسلہ جاری ہے ہفتہ کے روز درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا جس سے کاروبار ٹھپ اور انسانی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی بازاریں مارکیٹ سنسان و ویران رہے لوگ اپنے گھروں تک محدود رہے شدید گرمی کی وجہ سے ائر کنڈیشنرڈ فریج ودیگر الیکٹرک اشیاء نے کام کرنا چھوڑ دیا گیا جبکہ ڈیرہ مراد جمالی اور نوحی علاقوں میں گرمی لگنے سے متعدد افراد کے بے ہوش ہونے کی اطلاعات ملی ہین جن کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جبکہ گرمی کی شدت چند روز تک برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے

