ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی عرض محمد سولنگی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری لواحقین اور ورثاء کا احتجاج قومی شاہراہ پر ٹائر جلا کر بلاک کردی ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی وارڈ نمبر 22 لانگو محلہ میں دو قبل قتل ہونے والے عرض محمد سولنگی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر لوحقین اور ورثاء احتجاج کرتے ہوے ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی کے مقام پر مین قومی شاہراہ پر ٹائر جلا کر شاہراہ کو بلاک کردیا گیا جس سے سندھ اور بلوچستان کے درمیان چلنے والی ٹریفک معطل ہو گئی اور سینکڑوں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی مسافروں کو گرمی میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا پولیس حکام موقع پر پہنچ کر شرکاء سے کامیاب مذاکرات کرکے احتجاج ختم کروایا۔

