وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو عوامی ترقی کے وعدوں پر عمل پیرا ہیں، عنایت اللہ بابر، انجنیئر ریاض لانگو

خالق آباد (رپورٹر) خالق آباد وقلات کے کئی دیہاتوں میں10 سے 20 کلو میٹر دور سے خواتین بچے بزرگ جوہڑوں سے پانی لانے پر مجبور تھے وہ پانی پینے کے قابل نہیں تھا صوبائی وزیر داخلہ میرضیاءاللہ لانگو نے ان سے وعدہ کیا کہ پانی انکےا دہلیز پر میسر کرے گا الحمدللہ صوبائی وزیر داخلہ میرضیاءاللہ لانگو نے اپنے وعدے وفا کر دیے ان دیہاتوں میں واٹر سپلائی اسکیمات دے کر ان کو کامیاب کروایا ان خیالات کا اظہاربلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں عنایت اللہ بابر انجنیئر ریاض لانگو چیرمین ذوالفقار علی نیچاری مقبول نیچاری آصف حنیف لانگو محمدعلی لانگو سمکزئی قاری عبدالباسط لانگو نیاز غنی بلوچ و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میرضیاءاللہ لانگو کی کارکردگی لائق تحسین ہے ترقی کا سفر جاری و ساری ہے خالق آباد اور قلات کے مختلف دیہات میں بلیک ٹاپ سڑکوں کی تعمیر اور بحالی کے منصوبوں پر بھی تیزی سے کام جاری ہے جبکہ کئی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں ان سڑکوں کی تعمیر سے عوام کو آمدورفت کی بہتر سہولیات میسر آئی ہیں ماضی میں بارشوں اور دھند کے موسم میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا تاہم اب ان ترقیاتی منصوبوں کی بدولت سفری مسائل میں نمایاں کمی آئی ہے کئی دیہاتوں میں خواتین بچے اور بزرگ پینے کے پانی کے حصول کے لیے 10 سے 20 کلومیٹر دور واقع جوہڑوں سے پانی لانے پر مجبور تھے جبکہ یہ پانی بھی پینے کے قابل نہیں ہوتا تھا اس صورتحال کے پیش نظر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے متاثرہ علاقوں کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ صاف پانی ان کی دہلیز تک پہنچایا جائے گا۔الحمدللہ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے اپنے وعدے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے مختلف دیہات میں واٹر سپلائی اسکیموں کی منظوری اور تکمیل کو یقینی بنایا جس کے نتیجے میں آج ہزاروں افراد کو ان کے گھروں کے قریب صاف اور محفوظ پینے کا پانی میسر آ چکا ہے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی کارکردگی لائق تحسین ہے اور علاقے میں ترقی کا سفر جاری و ساری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی قیادت میں خالق آباد اور قلات کے وہ تمام علاقے جہاں اب بھی بنیادی سہولیات کی کمی ہے، وہاں بھی جلد پانی سڑکوں اور دیگر عوامی فلاحی منصوبوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں