کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان میں مطالبات کے حق میں احتجاج ملازمین کو بھاری پڑا محکمہ تعلیم نے اپنے 37 ملازمین کو مختلف سزائیں سنادیں۔ محکمہ تعلیم کے ہائیر اور سیکنڈری ایجوکیشن کے سیکرٹریز کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین کو بیڈا ایکٹ کے سزائیں دی گئیں ان ملازمین نے گرینڈ الائنس کے تحت احتجاج میں حصہ لیا تھا ہائیر ایجوکیشن کے1ایسوسی ایٹ پروفیسر محمد تقی اور 2 اسسٹنٹ پروفیسرز عبدالقدوس کاکڑاور زاہد حسین کو جبری ریٹائر کردیا گیا جبری ریٹائر کئے اسسٹنٹ پروفیسر میں گرینڈ الائنس کے سربراہ ہیں سیکنڈری ایجوکیشن کے 32ٹیچرز سمیت 34ملازمین کو مختلف سزائیں دی گئیں ان ملازمین کی سالانہ انکریمنٹس اور دو سال کی ترقی روک لی گئی جبکہ کچھ ملازمین کی بطور جرمانہ ایک ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ بھی کاٹ لی گئی، محکمہ تعلیم کے ملازمین کو کچھ عرصہ پہلے شوکاز نوٹسز دئیے گئے تھے۔

