نصیرآبا ڈویژن میں قیامت خیز گرمی درجہ حرارت 51سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی)نصیرآباد ڈویژن قیامت خیز گرمی درجہ حرارت 51 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیاہیٹ ویو نے انسانوں کو نڈحال کردیا درجنوں افراد بے ہوش بجلی کا طویل ترین بریک ڈاؤن شہری چیخ اٹھے پانی کا بحران بھی شدت اختیار کر گیا کاروبار بند گلی محلے بازاریں مارکیٹ دفاتر سنسان انسانی زندگی مکمل مفلوج سینکڑوں چرند و پرند بھی گرمی کی تاب کو نہ سہے سکے ہلاک درجہ حرارت میں مذید اضافے کی پیشنگوئی تفصیلات کے مطابق نصیرآباد جعفرآباد اوستہ محمد صحبت پور جھل مگسی کچھی ڈھاڈر بھاگ ناڑی بختیاراآباد لہڑی لمجی حاجی شہر گنداواہ روجھان جمالی ڈیرہ اللہ یار ڈیرہ مراد جمالی تمبو بابکوٹ خانکوٹ میرواہ غفوراباد لانڈھی شریف نوتال فتح پور چھتر فلیجی سکندراباد مانجھوٹی دولت گھاڑی فریداباد چتن پٹی جیانی مانجھی پور ربی شہنشاہ ودیگر علاقوں میں قیامت خیز گرمی اور گرم ہواوں سے انسانی زندگی مکمل مفلوج ہوکر رہ گئی صبح ہوتے ہی ان علاقوں اور شہروں میں سورج نے آگ برسنا شروع کردیا درجہ حرارت 51 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا بازاریں مارکیٹ دفاتر سمیت گلی محلے سنسان و ویرانی کا منظر پیش کرنے لگے ہیٹ ویو نے لوگوں کو نڈحال کردیا امدہ اطلاعات کے بعد گرمی اور گرم لو لگنے سے درجنون افراد بے ہوش ہوگئے جبکہ سینکڑوں چرند و پرند گرمی کی شدت کو برداشت نہ کرتے ہوے ہلاک ہوگئے شہری اور دیہی علاقوں میں جاری قیامت خیز گرمی کے دوران بجلی کی طویل ترین بندش روز کا معمول بن چکی ہے جس سے عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے ڈیرہ مراد جمالی سمیت دیگر نواحی علاقوں میں پینے کے پانی کا بحران مذید شدت اختیار کرگیا شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے جبکہ شدید گرمی کے باعث بیشتر اور اکثریت لوگ اپنے گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت میں مذید اضافے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں