ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس نے ایک خاتون کی نعش قبضے میں لے لی جبکہ مختلف واقعات میں پانچ افرادزخمی

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی پٹ فیڈر نہر سے خاتون کی لاش برآمد جبکہ دیگر حادثات و فائرنگ کے واقعات میں پانچ افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانے کی حدود ریلوے پھاٹک پٹ فیڈر نہر کے کنارے ایک خاتون کی لاش برآمد کرکے شناخت کیلئے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی کے مردے خانہ مین رکھوادی گئی جبکہ جھل مگسی کے علاقے گوٹھ سارنگھانی میں فائرنگ سے صاحب خان ولد سارنگ خان زخمی ہوگئے واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ کر زخمی کو جھل مگسی ہسپتال منتقل کردیا گیا ادھر بھاگ ناڑی پولیس تھانے کی حدود پیر تیار غازی روڈ پر ڈکیتی کے دوران ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک شخص کفایت اللہ شدید زخمی ہوگیا واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو سول اسپتال بھاگ منتقل کردیا گیا جبکہ ڈیرہ مراد جمالی کے قریب کجلاڑو کے مقام پر موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی ٹکرانے سے تین افراد گل حسن لشکران اور حمزہ زخمی ہوگئے زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں