بختیار آباد میں نامعلوم مسلح افراد گاڑیوں سے مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی،موبائل فون اور دیگرقیمتی اشیاء چھین کرفرار

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) بختیارآباد قومی شاہراہ پر ڈاکووں کی لوٹ مار متعدد گاڑیوں کے مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی موبائل فون گھڑیاں چھین کر فرار مسافرون کا شدید احتجاج پولیس موقع پر پہنچ گئی علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی پولیس کے مطابق بختیارباد پولیس تھانے کی حدود قومی شاہراہ چکھڑہ کے مقام پر نا معلوم مسلح ڈاکو جن کی تعداد بارہ سے پندرہ بتائی جارہی ہے دن دھاڑے متعدد چھوٹی بڑی گاڑیون کو اسلحے کے زور پر روک کر لوٹ مار کرتے رہے اس دوران مسافرون سے لاکھون روپے نقدی درجنون قیمتی موبائل فون گھڑیاں ودیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے واقعے کے خلاف مسافرون کا شدید احتجاج قومی شاہراہ کو بلاک کردیا گیا واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی اور مظاہرین سے کامیاب مزاکرات کرکے روڈ کو کھول دیا گیا جبکہ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں