کوئٹہ کے سول سنڈیمن ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرو ں نے تیزاب گردی کیواقعہ کیخلاف او پی ڈی اورغیرہنگامی طبی سروسزکابائیکاٹ جاری رکھا

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرزکا تیزاب گردی کے واقعہ کیخلاف ہسپتالوں میں اوپی ڈی سمیت غیر ہنگامی طبی سروسز کا بائیکاٹ جاری ہے ڈاکٹرزکے بائیکاٹ کے باعث مریضوں اور ان کیساتھ افراد کو مشکلات اور پریشانی کاسامنا ہے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کاصوبائی سنڈیمن اسپتال کے احاطے میں احتجاجی کیمپ جاری احتجاجی کیمپ ہسپتال میں خاتون ڈاکٹرز پر تیزاب گردی کے واقعہ کے خلاف قائم کیاگیا ہے احتجاجی کیمپ میں ینگ ڈاکٹرزکے رہنماء موجود ہیں ڈا کٹر وں نے مطالبہ کیاکہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکوسیکیورٹی فراہم کی جائے سول اسپتال میں ڈا کٹرماہ نورپر تیزاب گردی کے واقعہ کی تحقیقات کی جائیں اور ایسے واقعات کے تدارک کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں بصورت دیگر وہ احتجاجی تحریک کو وسعت دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں