ڈیرہ مراد جمالی، مختلف ٹریفک حادثات ایک شخص ہلاک،چار افراد زخمی

ڈیرہ مراد جمالی (این این ائی) ڈیرہ مراد جمالی میں مختلف ٹریفک حادثات ایک شخص ہلاک چار افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی مین گزشتہ روز روڈ حادثے کے زخمی ہونے والے سید عبداسلام شاہ حسینی کراچی کی نجی ہسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے دم توڑ دیا ضروری کاروائی کے بعد ان کی میت ڈیرہ مراد جمالی کے روانہ کردی گئی ہے ڈھاڈر بولان درینگڑھ کے مقام پر ٹوڈی کار اور ڈاٹسن کے ٹکرانے سے تین افراد زخمی ہوگئے زخمیو۔ کا تعلق ڈیرہ بگٹی سے بتایا جارہا ہے جن کو سول اسپتال ڈھاڈر میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے مندر کالونی کا رہائشی نوجوان رحمت اللہ بگٹی بے روزگاری کے تنک آکر خود پر پٹرول چھیڑک کرآگ لگا دی موقع پر موجود افراد نے آگ کو بجھا کر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہابں انکی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں