کوئٹہ(این این آئی)فوکل پرسن پرائم منسٹر یوتھ پروگرام و پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر رہنما چوہدری نعیم کریم نے مظفرآباد کے قریب پاک فوج کے ایم آئی۔17ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کی سرحدوں کی حفاظت پر مامور جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان ہمارے قومی ہیرو ہیں جن کی قربانیاں ہمیشہ سنہری حروف میں یادرکھی جائیں گی۔مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے رابطہ آفس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں چوہدری نعیم کریم نے کہا کہ مظفرآباد کے قریب ٹیک آف کے دوران فنی خرابی کے باعث پاک فوج کے ایم آئی۔17ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) اور پوری قوم اس افسوسناک حادثے پر غمزدہ ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افسران اوراہلکارں نے شہادت کا رتبہ پایا پوری قوم اپنے بہادرسپوتوں کی سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں کے دفاع اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے افسران اور جوان ہمارے قومی ہیرو ہیں انکی قربانیاں انشاء اللہ رائیگاں نہیں جائیں گی۔

