گلگت بلتستان کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کامیابی قیادت پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے،سردارسربلند جوگیزئی

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردارسربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں عوام نے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی و جمہوری جماعت ہے جو عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت پر یقین رکھتی ہے،پاکستان پیپلز پارٹی انشاء اللہ گلگت بلتستان کے عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریگی،یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سردارسربلند جوگیزئی نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،آصفہ بھٹو اوردیگر پارٹی کی مرکزی قیادت نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں منظم انداز میں پارٹی کے امیدواروں کی انتخابی کمپیئن چلائی جس کے نتیجے میں گلگت بلتستان انتخابات میں عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب بنایاجوپاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے انتخابات میں بڑی پارلیمانی جماعت بن کر سامنے آئی اورانشاء اللہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں حکومت بنائے گی اور پارٹی کا جیالہ وزیر اعلیٰ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے گلگت بلتستان کے انتخابات میں کامیابی کے بعد پارٹی پر تنقید کرنے والوں کو جواب مل گیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین نے انتخابی مہم کے دوران گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ جووعدے کئے ہیں انشاء اللہ انہیں ہر صورت پورا کریں گے۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے انتخآبات میں بھاری اکثریت سے پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی کامیابی پر پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،صدر مملکت آصف علی زرداری،آصفہ بھٹو اوردیگر مرکزی قیادت کو مبارکباد پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں