کوئٹہ(این این آئی)وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار حماس احمد کو بجلی کے بل پر 25 ہزار کا ریلیف دلوا دیا گیا۔درخواست گزار حماس احمد نے بتایا کہ انہیں کیسکو کی جانب سے غیر منصفانہ بل موصول ہوا۔جس کی درستگی کے لیے وہ کیسکو آفس گئے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔لہذا، انصاف کے حصول کے لیے انہوں نے وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے بل کی درستگی جلد کی جائیں۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے بل کی درستگی کر دی جس سے درخواست گزار کو 25 ہزار کا ریلیف فراہم ہوا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

