سر خاران پولیس کی کامیاب کارروائی، مغویہ بحفاظت بازیاب، مرکزی ملزم گرفتار

خاران (رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی)سر خاران پولیس کی کارروائی مغویہ بحفاظت بازیاب مرکزی ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق
پولیس تھانہ سر خاران کے ایس ایچ او دوست محمد نوشیروانی اور تفتیشی آفیسر ھدایت اللہ کی نگرانی اور ہیڈ محرر سر خاران مجیب الرحمٰن کے ہمراہی میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائیاں جاری رکھیں بالآخر پولیس اغوا ہونے والی مغویہ کو بحفاظت بازیاب کرانے میں کامیاب ہو گئی اور واردات کے مرکزی ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیاواضح رہے کہ گزشتہ روز اسی واردات میں ملوث 2 ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا تھا
اس کامیاب کارروائی میں گروک چیک پوسٹ کے انچارج حاجی محمد بقا ، غلام حسین، اور ببر نیاز علی نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ ایس پی خاران عبد السلام کاکڑ نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم سر خاران کو شاباش دی اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا

اپنا تبصرہ بھیجیں