حکومت بلوچستان کی ہدایات کے مطابق عوام کو شدید گرمی اور ہیٹ ویوز کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں الیاس کبزئی

سبی(اللہ داد رند)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی اور چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں شدید گرمی اور ہیٹ ویوز سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ سبی اور سائبان ویلفیئر ٹرسٹ کے مشترکہ تعاون سے اہم اقدامات کیے گۓ ہیں۔ اس سلسلے میں سائبان ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی و چیئرمین عبیداللہ رند نے ڈپٹی کمشنر سبی کے تعاون سے بند واٹر چلرز کی مرمت اور بحالی کا کام مکمل کرکے انہیں عوامی استعمال کے لیے دوبارہ فعال کر دیا ہے ڈپٹی کمشنر میجر (ر) الیاس کبزئی نے چیئرمین میونسپل کمیٹی سردار محمد خان خجک، اسسٹنٹ کمشنر منصور علی شاہ اور سائبان ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی و چیئرمین عبیداللہ رند کے ہمراہ سائبان ہیڈ آفس، چاکر روڈ، ویگن اسٹاپ اور جنرل بس اڈہ پر نصب ٹھنڈے واٹر چلرز کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان کی ہدایات کے مطابق عوام کو شدید گرمی اور ہیٹ ویوز کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹھنڈے اور صاف پانی کی فراہمی شہریوں اور مسافروں کی بنیادی ضرورت ہے، خصوصاً ایسے موسم میں جب درجہ حرارت غیر معمولی حد تک بڑھ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مختلف مقامات پر نصب واٹر چلرز سے روزانہ سینکڑوں شہری، مزدور اور دور دراز علاقوں سے آنے والے مسافر مستفید ہوں گے یہ سہولت چوبیس گھنٹے عوام کی دسترس میں رہے گی تاکہ گرمی کی شدت کے دوران لوگوں کو ٹھنڈے اور صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ڈپٹی کمشنر نے اس عوامی فلاحی اقدام پر سائبان ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی و چیئرمین عبیداللہ رند کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سماجی تنظیموں کا ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر عوامی خدمت میں کردار قابل تحسین ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے فلاحی منصوبے جاری رہیں گے جن سے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے گا اس موقع پر موجود شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور سائبان ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے فراہم کی گئی اس سہولت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے شدید گرمی کے موسم میں ایک مثبت اور عوام دوست اقدام قرار دیا چئیرمین وبانی سائبان ویلفئیر ٹرسٹ عبیداللہ رند نے بند واٹر چلرز کی بحالی اور مرمت کرکے فعال کرانے کے لیے ڈپٹی کمشنر کے خصوصی تعاون کا شکریہ ادا کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں