نئے مالی سال2026-27کے بجٹ میں مختلف نوعیت کے اہم فلاحی اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں،میر شعیب نوشیروانی

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مختلف شعبوں میں عوام کیلئے ریلیف اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔بدھ کو صوبائی وزیرخزانہ میر شعیب نوشیروانی نے بلوچستان اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان صوبائی حکومت نے مشکل مالی حالات کے باو جود وفاق کے طرز پر صوبائی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7%اضافہ کیا ہے،صوبائی حکومت بلوچستان کے ہر ضلع میں نوجوانوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ بندی کرنے جا رہی ہے(Comprehansive District Livelihood Plan) جس سے صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے اور ان پلانز کے زریعے ہر ضلع میں مو جود مسائل اور رکاوٹوں کا تکنیکی احاطہ کیا جائے گااور سماجی و معاشی (Socio-Economic)اقدامات کے زریعے ہر ضلع کی ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ” ٹیکس فری بجٹ” ہے جس میں کوئی نیا ٹیکس نہیں ہے،پبلک ٹرانسپورٹ پر سیلز ٹیکس معاف کیا گیا ہے،نئی الیکٹرک گاڑیوں پر100 فیصد ٹیکس معاف کیا گیاہے،پبلک جائیداد کی بیمہ پر سیلز ٹیکس معاف کیا گیا ہے، صوبے میں صنعتی ترقی کے لئے ایکسپورٹ پراسسنگ زون میں بیرونی انوسٹمنٹ پر تمام صوبائی ٹیکسوں کو معاف کیا گیا ہے، تعلیمی خدمات پر سیلز ٹیکس0% کر دیا ہے، ہوٹل ٹیکس کا1965 کا قانون اور ہوٹلوں پر ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے، رئیل اسٹیٹ کے کاروبارکو فروغ دینے کے لئے حکومت نے جائیداد کی منتقلی پر عائد کیپٹل ویلیو ٹیکس (Capital Value Tax)اور سٹامپ ڈیوٹی(Stamp Duty) کی شرح 2%سے کم کرکے 1%کردی ہے، وزیرِاعلیٰ کی مائیکرو فنانس سکیم کے تحت 1 بلین بلا سودقرضے کی فراہمی اور عوامی فلاح کے لیے عوامی انڈومنٹ فنڈکے لیے.3 1 بلین مختص کیے گئے ہیں، بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ فنڈکے زریعے مستحق طلباء و طالبات کی معاونت جاری رکھنے کیلئے2.82بلین مختص ہیں، واشک ڈویلپمنٹ پلان کے طرز پر اس سال موسٰی خیل ڈویلپمنٹ پلان کا منصوبہ ہے،کوہِ سلیمان ڈویژن کا قیام، بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے لیے 1.5بلین کامزید اضافہ کیا گیاہے،500الیکٹرک ویل چئرزElectric Wheel Chairs) (کی خریدو تقسیم کے لیے200 ملین مختص ہیں، عوام کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سروس فراہم کرنے کے لیے گرین اور پنک بسس کے فیڈر روٹس اور بس سٹاپس میں توسیع۔اسی کے ساتھ ساتھ پیپلز ٹرین سروس(People’s Train Service) اور الیکٹرک بسس (Electric Buses)کا بھی آغاز کیا جائے گا،خواتین کی معاشی خود مختاری اورWomen Entrepreneursکو فروغ دینے کے لیے خواتین کے لئے بلا سود قرضوں کی فراہمی، صوبے کے مختلف اضلاع میں کے انکیوبیشن سنٹرز(Incubation Centers)اور منی سپورٹس کمپلیکس(Mini Sports Complex) مند کے قیام کے لئے 200 ملین مختص،عوام کے لئے ا سپیشل سپورٹ پروگرام کیلئے 600 ملین مختص ہیں،شہید بے نظیر بھٹو سکالرشپ کے لئے 54ملین مختص ہیں،نوجوانوں میں ڈیجیٹل سکلز اُجاگر کرنے کے لئےDigibizz کے لیے 1.7 بلین مختص ہیں،غریب گھرانوں کی رہائش کے لیے لو کاسٹ ہاؤسنگ پراجیکٹ (Low Cost Housing Project)کی مد میں 2بلین رکھے گئے ہیں۔ صوبے کے تمام یونین کونسلزمیں صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے جامعہ منصوبہ شروع کیا گیا ہے، تمام اضلاع میں پھل،سبزی،غلہ، مویشی منڈیوں اور بس ٹرمینلز کی جدیدسہولیات فراہم کی جائیں گی، عوامی شکایات کے بر وقت ازالے کیلئے Grievance Redressal Systemقائم کیا جائے گا، آئندہ مالی سال 2026-27میں بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے مجموعی طورپر5000 نئی آسامیاں مختلف سرکاری محکموں میں تخلیق کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں