وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار کا واسا کی جانب سے پانی کی عدم فراہمی کا مسئلہ حل کروا دیا گیا

کوئٹہ(این این آئی)درخواست گزار نے بتایا کہ واسا کی جانب سے ان کی گلی کو جس میں بارہ گھر شامل ہیں کو کافی عرصہ سے پانی کی فراہمی نہیں کی جا رہی تھی۔متعدد بار واسا کو درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔لہذا، انصاف کے حصول کے لیے انہوں نے وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ سے رابطہ کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کی گلی میں موجود بارہ گھروں کو فوری پانی فراہم کیا جائیں۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست کی گلی میں موجود تمام گھروں کو پانی فراہم کر دیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں