تربت کے علاقے ڈھنک میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

تربت(این این آئی)تربت کے علاقے ڈھنک میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت معیب علی ولد محمد علی، سکنہ سبی کے نام سے ہوئی ہے، جو ریڑھی پر قلفی فروخت کر رہا تھا۔ فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں