دشت میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا

تربت(این این آئی)کیچ کی تحصیل دشت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے اچانک بازار ہرانی بینٹ دشت کا رہائشی حمل ولد عبدالحمید جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ لاش کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں