چار دن میں چار وارداتیں، شہید ملک محمد علی تھانے کی حدود میں شہریوں میں خوف و ہراس

صحبت پور ۔( عطامحمد کھوسہ )گزشتہ چار دنوں سے چار مختلف وارداتیں شہید ملک محمد علی تھانے کے حدود میں ایک ہی رات دو وارداتیں شہریوں میں خوف و ہراس ذرائع کے مطابق دو رات قبل پولیس تھانہ شہید ملک محمد علی کی حدود کنڈھا لاڈو میں نامعلوم مسلح افراد نے واحد بخش جھکرانی کے گھر میں داخل ہو کر اہلِ خانہ کو یرغمال بنا لیا ملزمان گھر سے نقدی طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی رات ایک اور واردات میں نامعلوم افراد نے ڈاکٹر ظفر اللہ کھوسہ کے گھر کے پچھلے حصے سے داخل ہونے کی کوشش کی جس کے باعث علاقے میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے
گزشتہ رات گوٹھ محمد عظیم مگسی سے واٹر سپلائی اسکیم کے سولر سسٹم کا قیمتی انویٹر چوری کرکے لے گئے
علاقہ مکینوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں