صحبت پور:( عطا محمد کھوسہ ) سپرنٹنڈنگ انجینئر مواصلات و تعمیرات (بلڈنگز) ارسلان خان رند، ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگز صحبت پور ارشاد حسین سلاچی نے زیر تعمیر پری فیب (Pre-Fab) عمارت کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیادورے کے موقع پر ایس ڈی او انجینئر یونس علی ابڑو اور ٹھیکیدار حاجی ریاض احمد کھوسہ نے افسران کو منصوبے کی پیش رفت استعمال ہونے والے تعمیراتی میٹریل اور کام کی رفتار کے حوالے سے بریفنگ دی سپرنٹنڈنگ انجینئر ارسلان خان رند نے تعمیراتی کام کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ منصوبے میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور تمام کام مقررہ تکنیکی معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہےا س لیے تعمیراتی کام کو تیز رفتاری سے جاری رکھتے ہوئے مقررہ مدت میں مکمل کیا جائےانہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ منصوبے میں استعمال ہونے والے تمام میٹریل کی کوالٹی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عمارت دیرپا اور محفوظ ثابت ہو۔ایگزیکٹو انجینئر ارشاد حسین سلاچی نے اس موقع پر بتایا کہ منصوبے پر کام تسلی بخش انداز میں جاری ہے اور متعلقہ عملہ روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کر رہا ہے انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ منصوبہ مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں دورے کے دوران ٹھیکیدار حاجی ریاض احمد کھوسہ نے افسران کو تعمیراتی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا اور یقین دلایا کہ منصوبے کو اعلیٰ معیار اور مقررہ مدت کے مطابق مکمل کیا جائے گا ایس ای ارسلان رند نے تعمیراتی کام کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ عملے کو مزید بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔

