ڈیرہ اللہ یار میں جیولری کی دو دکانوں میں نقب زنی، سونا اور نقدی لوٹ لی گئی

صحبت پور ( عطا محمد کھوسہ ) ہیڈکوارٹر شہر ڈیرہ اللہ یار میں چوروں نے جیولری کےدودکان کی چھتیں توڑکرسونااورلاکھوں روپے نقدی چوری کرکےفرارہوگئےواقع کےبعدپولیس نےجائےوقوع کا معائنہ کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہےمتاثرہ جیولرزکےمطابق ان کی دکانوں سےچوری کا واقع گزشتہ شب پیش آیاہےجہاں پرچوروں نےدونوں دکانوں سے لاکھوں روپےکاسونااورنقدی چوری کرلئے ہیں جبکہ ایس ایچ او ڈیرہ اللہ یار محمد عیسی کھوسہ اورسی آئی اے انچارج محمدپناہ لاشاری نے واقع کی جگہ پر پہنچ کرشواہداکھٹےکئےپولیس حکام کے مطابق واقع گزشتہ شب پیش آیاہےجہاں پرچوروں نےارشدعلی سرھیو اور عامر علی سرھیوکی دکان کی چھتوں کو توڑکرواردات کی ہےپولیس نے انجمن تاجران اور جیولری یونین کو یقین دہانی کرائی ہےکہ ملزمان کو جلدگرفتارکرکےمسروقہ سامان اور نقدی برآمدکی جائےگی

اپنا تبصرہ بھیجیں