بلوچستان حکومت کا وزیراعلی کی ہدایت پر تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر کے بیرون ملک علاج کا فیصلہ

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان حکومت نے وزیراعلی میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے بیرونِ ملک علاج معالجے کا فیصلہ کیا ہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند نے بتایا کہ چیف منسٹر سیکرٹریٹ نے ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے بیرونِ ملک علاج کے لیے متعلقہ حکام کو باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ماہ نور ناصر کا علاج کراچی کے آغا خان اسپتال میں جاری ہے اور مزید ایک ہفتے تک علاج و معالجہ جاری رہے گا۔شاہد رند نے کہا کہ ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو مزید خصوصی علاج کے لیے امریکہ بھجوایا جائے گا، حکومت بلوچستان نے اس ضمن میں ضروری کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، حکومت بلوچستان متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں