کوئٹہ(این این آئی)وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار حاجی مولا داد اور دیگر کنٹریکٹرز کی گیس دفتر آمد پر عائد پابندی ختم کروا دی گئی۔درخواست گزار حاجی مولا داد نے بتایا کہ گیس آفس کی جانب سے ان پر اور دیگر کنٹریکٹرز کی گیس دفتر آمد پر بلاجواز پابندی عائد کر دی گئی تھی۔جس سے متعلق انہوں نے متعلقہ محکمے کے افسران سے بات کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔لہذا، انصاف کے حصول کے لیے انہوں نے وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ سے رجوع کیا اور شکایت درج کروائی۔شکایت موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار اور دیگر کنٹریکٹرز کی گیس دفتر آمد پر پابندی فوری طور پر ختم کی جائیں۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار اور دیگر کنٹریکٹرز کی گیس دفتر آمد پر عائد پابندی ختم کر دی۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

