اوستہ محمد ( عابدعلی) ڈی آئی جی نصیرآباد رینج کامران نواز پنجوتھا نے ضلع اوستہ محمد کا دورہ کیا، جہاں آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جبکہ ایس پی اوستہ محمد حافظ معاذ الرحمٰن نے ان کا استقبال کیا۔
بعد ازاں ایس پی اوستہ محمد، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، انچارج 15 مددگار اور انچارج سی آئی اے اسٹاف کے ہمراہ کرائم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں امن و امان، جرائم کی روک تھام، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، اشتہاری ملزمان کی گرفتاری اور محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اس کے بعد ڈی آئی جی نے ایس پی اوستہ محمد کے ہمراہ تزئین و آرائش شدہ تھانہ سٹی اوستہ محمد کا افتتاح، سیف سٹی BSDI کنٹرول روم کا معائنہ، محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس اور امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
دورے کے اختتام پر ڈی آئی جی نصیرآباد رینج اور ایس پی اوستہ محمد نے شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے پودا لگایا اور عوام کو زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرنے کی تلقین کی۔

