بلوچستان اسمبلی،رکن اسمبلی فرح عظیم شاہ نے سپیکر کو ہیڈ ماسٹر کہہ دیا، ڈپٹی اسپیکر نے الفاظ حذف کردئیے

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی فرح عظیم شاہ اسپیکر کو ہیڈ ماسٹر کہہ دیا، ڈپٹی اسپیکر نے الفاظ حذف کردئیے۔ ہفتہ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بی اے پی کی رکن فرح عظیم شاہ نے بجٹ تقریر کے آغاز پر کہا کہ آج ہیڈ ماسٹر نہیں ہیں لیکن ڈپٹی اسپیکر بھی انکا وقت محدود کر رہی ہیں جس پر ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ دی کہ ہیڈ ماسٹر کے الفاظ کو کاروائی سے حذف کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں