ژوب(این این آئی)ڈسٹرکٹ پولیس ژوب کی کامیاب کارروائی، اشتہاری ملزم گرفتار ایس پی ژوب سیدعبدالصبور کی نگرانی میں ایس ایچ او پولیس تھانہ بادنزئی شکور عالم اور ایڈیشنل ایس ایچ او شمس الدین نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پولیس تھانہ بادنزئی کے مقدمہ نمبر 15/25 بجرم 379 ت پ میں مطلوب اشتہاری ملزم بلوچ خان ولد غلام محمد عرف گلاہو، قوم مری، سکنہ کوہلو کو حسبِ ضابطہ گرفتار کر لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس ژوب جرائم کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرتی رہے گی۔

