کوئٹہ،دو افراد کی لاشیں برآمد

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ کے علاقے سے دو افراد کی لاشیں برآمد۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے مغربی بائی پاس کلی باریزئی کے قریب سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت کشمیر ولد حضور بخش عمراورشاہ زیب ولد اورنگزیب کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں