ڈی آئی جی کامران نواز پنجوتھا کا اوستہ محمد کا دورہ، سیکیورٹی و امن و امان کا جائزہ

صحبت پور ( عطا محمد کھوسہ ) پریس کلب فریدآباد کے صدر صفدر علی خان کھوسہ کی ہمشیرہ سپردِ خاک، تعزیت کا سلسلہ جاری
فریدآباد: پریس کلب فریدآباد کے صدر صفدر علی خان کھوسہ کی ہمشیرہ کے انتقال پر نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی، جس میں علاقے کی سیاسی، سماجی اور قبائلی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
نمازِ جنازہ کے بعد مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔ اس موقع پر میر دوران خان کھوسہ، میر مشرف علی خان کھوسہ، میر ثناء اللہ خان کھوسہ سمیت علاقے کے عمائدین، معززین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے صفدر علی خان کھوسہ اور دیگر اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
تعزیت کرنے والوں نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و حوصلہ دے۔ آمین۔

اپنا تبصرہ بھیجیں