کوئٹہ (رپورٹر) رفیق احمد دُرزادہ اور محمد اقبال دُرزادہ کے درمیان آج تربت کے ایک مقامی ہوٹل میں اپنے اپنے محلوں میں تنظیم کی فعالیت اور عوامی خدمت کے حوالے سے تفصیلی گفتگو اور تبادلۂ خیال ہوا۔
اس موقع پر بلا تفریق عوامی خدمت کی اہمیت پر زور دیا گیا، جبکہ دُرزادہ راجی اتحاد کی کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی سیر حاصل بحث کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مختصر عرصے میں واجہ غلام اللہ رستم نقشبندی دُرزادہ کی قیادت میں دُرزادہ راجی اتحاد کو نمایاں پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور دُرزادہ برادری کو ایک منظم اور باوقار قبیلے کے طور پر متعارف کرانے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ اس دوران برادری کے افراد کے درمیان رابطوں اور باہمی تعاون میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
رفیق احمد دُرزادہ نے کہا کہ ہماری اولین کوشش ہونی چاہیے کہ دٰرزادہ برادری کے افراد اپنی شناخت، تاریخ اور اجتماعی تشخص سے آگاہ ہوں اور آپس کی کمزوریوں، کوتاہیوں اور غلط فہمیوں کا ازالہ کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ برادری کے اندر اتحاد، اتفاق اور ہم آہنگی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ اتفاق میں برکت اور ترقی کا راز پوشیدہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ باہمی اتحاد و اتفاق ہی وہ قوت ہے جو دلوں میں موجود رنجشوں، ناراضیوں اور فاصلے ختم کرکے بھائی چارے، محبت اور اجتماعی ترقی کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔

