سبی(رپورٹر)جاموٹ یوتھ بلوچستان ضلع سبی کے صدر صلاح الدین چشتی نے ضلعی سیکرٹریٹ انارکلی مارکیٹ میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران اپنے دوست احباب اور جاموٹ یوتھ بلوچستان سبی سے تعلق رکھنے والے ہم خیال ساتھیوں کے ہمراہ سبی اتحاد کو مکمل خیرآباد کرتے ہوئے سردار کوہیار خان ڈومکی پر مکمل اعتماد کرتے ہوۓ سردار زادہ میر دینار خان ڈومکی اور سردار زادہ میر بجار خان ڈومکی کی سربراہی میں مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور ان کی سربراہی میں سبی لہڑی اتحاد٬ڈومکی گروپ میں غیر مشروط شمولیت کا اعلان کردیا اس موقع پر ضلعی سیکرٹریٹ انار کلی میں سردار زادہ میر دینار خان ڈومکی اور میر بجار خان ڈومکی کی آمد پر ان کا پرتپاک اور والہانہ استقبال کیا گیا کارکنوں کی جانب سے مہمانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور انہیں ہار پہنائے بعد ازاں جاموٹ یوتھ بلوچستان ضلع سبی کے صدر صلاح الدین چشتی نے مہمانانِ خصوصی کو بلوچستان کی ثقافتی پہچان اجرک بطور تحفہ پیش کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صلاح الدین چشتی نے کہا کہ وہ سالوں پر محیط سیاسی رفاقت اور سابقہ سیاسی تعلقات کو ختم کرتے ہوئے آج سبی لہڑی اتحاد میں غیر مشروط شمولیت اختیار کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی میں جس محنت، لگن اور جدوجہد کے ساتھ انہوں نے سابقہ سیاسی گروپ کے لیے کام کیا اس سے کہیں بڑھ کر اب ڈومکی گروپ کی کامیابی اور مضبوطی کے لیے کردار ادا کریں گے ان کا کہنا تھا کہ اگر ڈومکی گروپ کی قیادت ان پر اعتماد اور دست شفقت برقرار رکھے گی تو وہ اپنے وارڈ سمیت دیگر علاقوں اور وارڈز میں بھی گروپ کے لیے بھرپور سیاسی حمایت اور عوامی رابطہ مہم چلائیں گے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے سردار زادہ میر دینار خان ڈومکی٬سردارزادہ میربجار خان ڈومکی نے صلاح الدین چشتی اور ان کے دیگر ہم خیال ساتھیوں کی ڈومکی گروپ میں غیر مشروط شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ ان کی سیاست ذاتی مفادات یا اقتدار کے حصول کے لیے نہیں بلکہ خالصتاً عوامی خدمت اور اجتماعی مفادات کے تحفظ کے لیے ہے۔میر دینار خان ڈومکی میر بجار خان ڈومکی نے مزید کہا کہ ان کا مقصد اپنے حلقہ احباب اور عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اور علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے عملی اقدامات اٹھانا ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی اعتماد پر پورا اترتے ہوئے خدمت کا سفر مزید تیزی سے جاری رکھا جائے گا پریس کانفرنس میں سبی لہڑی اتحاد کے سینئیر رہنماء سردار ایوب مری٬کے ڈی مری٬سید شیر شاہ ٬میر اللہ داد جتوئی٬میر محمد جان رند٬حاجی میر جان الفت پھژ رند وڈیرہ حیدر ہاڑہ ودیگر اتحادی قبائلی معتبر شخصیات موجود تھے

