خاران (نمائندہ خصوصی )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر جمالی نے کہا کہ میڈیا ریاست کا اہم ستون ہیں میڈیا کے ذریعے عوامی مسائل کی نشاندہی سے ان مسائل کے حل میں مدد مل سکتی ہیں میڈیا اگر مثبت چہرہ دیکھائے تو میں سمجھتا ہوں میڈیا کے تعاون سے بہت سے علاقائی مسائل میں کمی آسکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب خاران کے سابق صدر سینیئر صحافی محمد عیسی محمد حسنی سے دوران ملاقات کیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خاران عمر جمالی نے کہا کہ پوسٹنگ ٹرانسفر ملازمت کا حصہ ہے جتنا وقت اس پوسٹنگ میں رئینگے انشاءاللہ یہی کوشش ہوگی عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنے خدمات سرانجام دیتے رئینگے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ خاران ضلع کے تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے دستیاب وسائل بروئے کار لائے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہی ہیں انھوں نے کہا کہ خاران کے میڈیا سے وابستہ دوستوں سے یہی امید رکھتا ہوں کہ وہ عوامی مسائل کے نشاندہی کے ساتھ ساتھ حکومتی اقدامات کو بھی میڈیا کے ذریعے اجاگر کرے خاران میں اس وقت ڈپٹی کمشنر خاران کے زیر نگرانی میں عوامی اجتماعی نوعیت کے مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جارہی ہیں اور یہی ترقیاتی منصوبوں کے تکمیل سے عوام اور علاقے میں ترقی وخوشحالی آسکتی ہیں جس سے انکو زندگی کے بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مدد مل سکتی ہیں

