سات محرم کا ماتمی جلوس سخت سیکیورٹی میں پرامن طور پر اختتام پذیر

صحبت پور(رپورٹر)ضلعی پولیس صحبت پور کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ایس پی صحبت پور خلیل اللّٰہ کاکڑ کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی پی او سرکل صحبت پور عبدالحمید تھہیم سی آئی اے انچارج صحبت پور انسپکٹر علی رضا کھوسہ اور ایس ایچ او پولیس تھانہ شہید ملک محمد علی عبد الستار جتک ودیگر کےہمراہ گوٹھ حمید خان میں منعقد ہونے والے سات محرم الحرام کے ماتمی جلوس کی سیکیورٹی کے انتظامات کی خود نگرانی کی۔ ماتمی جلوس امام بارگاہ در عباس سے شروع ہوا جس میں شرکاء کی تعداد (70/80) جبکہ پولیس فورس و دیگر عملہ (105) تھی پولیس کی مؤثر حکمت عملی، فول پروف سیکیورٹی انتظامات اور تمام متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون کے باعث سات محرم الحرام کا ماتمی جلوس پرامن ماحول میں اپنے مقررہ روٹ اور وقت کے مطابق بوقت 1:20 بجے دن اختتام پذیر ہو کر بخیریت واپس نصیر آباد کی حدود میں پہنچ گیا۔ اس موقع پر پولیس افسران نے جلوس کے روٹ، داخلی و خارجی راستوں اور سیکیورٹی انتظامات کا مسلسل جائزہ لیا تاکہ عزاداران کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں