پانچ جنگلاتی افسران 90 روز کیلئے معطل، بدعنوانی اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزامات

کوئٹہ (این این آئی) محکمہ جنگلات و جنگلی حیات حکومت بلوچستان نے مبینہ بدعنوانی اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزامات کے تحت لسبیلہ کے قائم مقام ڈپٹی کنزرویٹر آف فاریسٹ نادر شاہ سمیت پانچ افسران کو 90 روز کے لیے معطل کر دیا ہے۔محکمہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کارروائی بلوچستان ایمپلائز ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن ایکٹ 2011 (بیڈا) کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ معطل کیے جانے والے افسران میں قائم مقام ڈپٹی کنزرویٹر آف فاریسٹ لسبیلہ نادر شاہ، ہنگول نیشنل پارک کے سراج احمد، تربت کے نصرت، پسنی کے کریم جان اور ہنگول نیشنل پارک کے امان اللہ شامل ہیں۔محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے مطابق مذکورہ افسران کے خلاف مزید کارروائی قواعد و ضوابط کے مطابق جاری رہے گی اور الزامات کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں