کوئٹہ کی وحد ت کالونی میں قتل و خودکشی کیس میں گرفتار ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ کی وحد ت کالونی میں قتل و خودکشی کیس میں گرفتار ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا۔ بدھ کو جوڈیشل مجسٹریٹ 12 کی عدالت میں وحدت کالونی قتل و خودکشی کے مقدمے میں نامزد ملزمان آفتاب جبل، اقبال سر پرہ، مسعود مینگل کو ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیاگیا،دوران سماعت عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ اس موقع پر میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ملزم آفتاب جبل نے کہا کہ پولیس کی تفتیش سے تمام حقائق منظر عام پر آجائیں گے۔ بعدازاں ملزما ن کو جیل منتقل کردیاگیا۔واضح رہے کہ کوئٹہ کی وحدت کالونی کے رہائشی آصف خان نے خودکش اور اپنے بیوی بچوں کو قتل کرنے سے قبل آفتاب جبل اور دیگر مبینہ ملزمان پر ویڈیو پیغام دباؤ ڈالنے سمیت دیگر الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد انہیں پولیس نے حراست میں لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں