ضلع جھل مگسی،گوٹھ در مٹھازئی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق، ایک شخص زخمی

گنداواہ جھل مگسی (این این آئی)ضلع جھل مگسی کے علاقے گوٹھ در مٹھازئی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں گدا حسین اور علی حسن موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ میر حسن زخمی ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں و زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکہ بندی بھی کردی گئی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں